گوجرہ(نامہ نگار)تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف آپریشن جاری رہا،عملہ نے دکانداروں کا سامان قبضہ میںلے کر میونسپل کمیٹی منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری محمد ریاض کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسرسید یاسر علی شاہ کی نگرانی میں انکروچمنٹ انسپکٹرمعظم علی نے شہرکے مختلف بازاروں میںقائم ہو نے والی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ۔انہوں نے عملہ کے ہمراہ بازاروں سے تجاوزات کی زد میں آنیوالالوگوں کا سامان قبضہ میں لے کر میونسپل کمیٹی منتقل کر دیا اوردکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ بازاروں میں تجاوزات سے گریز کریں اور اپناسامان اپنی دکانوں کی حدودمیں رکھیں تاکہ شہریوں کے لئے مشکلات پیدا نہ ہو سکیں اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ ان کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔اور جرمانوں کا بھی سامنا کر نا پڑے گا۔




