گوجرہ میں مختلف مقامات سے 2نعشیں برآمد

گوجرہ(نامہ نگار)دو مختلف مقامات سے کی نعشیںبرآمد،تھانہ سٹی پولیس کواطلاع ملی تھی کہ ایم سی ہائی سکول مشن روڈمیں ایک شخص کی نعش پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی جسکی شناخت بوٹا مسیح سکنہ چک نمبر 364 ج ب کے نام سے ہوئی جونشہ کا عادی بیان کیا جاتا ہے ۔جبکہ صدر پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر241گ ب میں ایک پانی کے کھال میں 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کی اور اس کی شناخت کیلئے اعلانات کرانے شروع کر دئیے جس کے جسم پر کسی قسم کے نشانات نہیں پائے گئے۔تاحال موصول اطلاعات کے مطابق اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں