گوجرہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں،شہریوں کا اظہار تشویش

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا،چوروں نے دومزید موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔درجنوں موٹر سائیکلیں چوری ہو چکیں ،پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ۔عوامی حلقوں کا چوری کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار،عوام نے پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر96ج ب کامحمد ادیب اپنی موٹر سائیکل نمبر3096اے وائی پی پر سوار ہو کر جھنگ روڈ بینک آیا ور موٹر سائیکل بینک کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیاواپسی پر موٹر سائیکل چوری ہو نا پائی گئی علاوہ ازیں چک نمبر339ج ب کا عامر حسین اپنی موٹر سائیکل نمبر FDO.6819 پر سوار اپنے ماموں کے گھر چک نمبر340ج ب آیا اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا اس دوران نامعلوچوراس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی اور نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں