گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔نقاب پوش ڈاکوئوںنے راہ گیر سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی وموبائل چھین لیا۔جبکہ خریداری کیلئے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر310ج ب کا ندیم ناصراپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گائوں کے قریب جا رہاتھاکہ اس کو موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم نقاب پوش ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کراس سے20 ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیاصدیق پارک کامحمد اقدس اپنی موٹر سائیکل پر منڈی آیا اورموٹر سائیکل کھڑی کر کے سبزی وغیرہ کی خریداری میں مصروف ہو گیا۔جہاں سے نامعلوم چور نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ،گڑھ محلہ گوجرہ کا محمد امین مقامی بنک کی اے ٹیم مشین سے پیسے نکلوانے آیاکہ اس دوران ایک نامعلوم نوسر باز کیبن میں داخل ہو گیا جس نے کمال ہوشیاری سے اسکے اے ٹی ایم کار ڈ کے ذریعے 28 ہزارروپے نکال لئے اور ملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع کی تھانہ صدر وسٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔




