گوجرہ میں چوروں،ڈاکوؤں کا راج،شہری خوفزدہ

گوجرہ(نامہ نگار)چورو ں اور ڈا کوؤ ں نے متعد وارداتو ں میں شہریو ں کو ما ل و زر سے محرو م کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 245 گ ب تلونڈی کا نصیر احمد موٹر سا ئیکل پر سوار ہو کر گاؤ ں جا رہا تھا کہ مونگی روڈ پر چک نمبر 248 گ ب ما لڑی کے قریب چار مسلح ڈا کوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے 43 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے دوسری واردات میں چک نمبر 372 ج ب کا رکشہ سوار محمد ارسلا ن دکا نو ں کو سا ما ن سپلا ئی کرکے واپس آ رہا تھا کہ موچی وا لاروڈ پر تین مسلح ڈا کوؤ ں نے روک لیا اور اسکے قبضہ سے ایک لاکھ سے زائد نقدی چھین لی تیسری واردات میں محلہ حسنیہ کالو نی کے صہیب سرور نے محلہ بلونت پورہ میں آ ٹا میدہ کا گودا م بنا رکھا ہے جہا ں پر نا معلو م چو رو ں نے گودا م کے تا لے توڑ کر 350 تھیلے آ ٹا چوری کر لیا اور فرار ہو گئے چوتھی واردات میں محلہ قادری دربار کا محمد نعیم خریداری کرنے کیلئے مین بازار گو جرہ آ یا جہا ں پر نا معلو م چورو ں نے اسکی جیب سے قیمتی موبا ئل چوری کرلیا اور فرار ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں