گوجرہ(نامہ نگار)چوری کی مختلف وارداتو ں میںچوروں نے مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہوا ہے کہ آفتاب ٹائون گوجرہ کی جمیلہ اختراپنے بچوں کے ہمراہ چھت پر سوئی ہو ئی تھی کہ نامعلوم چور نے گھر میں داخل ہوکر ایک لاکھ روپے نقدی چور ی کر لیے۔چک نمبر363ج ب کا محمد عمر شکیل ملکانوالہ چوک میں کام کی غرض سے آیا تو نامعلوم چور نے اس کی جیب سے ہزاروں روپے مالیتی موبائل چوری کر لیا۔چک نمبر49گ ب کامحمد بوٹا کبوتر ا نو الہ قبرستان کے قریب زیر تعمیر مکان میں سویا ہواتھاکہ نامعلوم چور نے اس کی جیب سے قیمتی موبائل چوری کر لیا۔محلہ ایوب کالونی کا محمدیٰسین زیر تعمیر پلازہ پر بطور چوکیدار ملازم ہے اور اپنا موبائل چارجرپر لگاکر پلازہ کی چھت پر گیا واپسی پر موبائل چوری ہو نا پایاگیا۔محلہ سردار کالونی کا دل نوازکے بھائی کی شادی تھی جو برات کے ساتھ مقامی مارکی آیاکہ نامعلوم چور نے اس کی جیب سے ایک لاکھ روپنے چوری کر لئے۔چک نمبر157گ ب کے بنیا مین نے گھر کے باہراپنی قیمتی بکریاں باندھ رکھی تھیں اور جو نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد چلا گیا واپس آیا تو اس کی بکریاں چوری ہو نا پائی گئیں۔چک نمبر415ج ب کے محمد عمران نے اپنا ٹریکٹر ڈیرہ پر کھڑاکیا ہوا تھا کہ نامعلوم چوروں نے ٹریکٹر سے15ہزارروپے مالیتی ڈیزل چوری کر لیا۔چک نمبر418ج ب کے محمد خان نے اپنے ڈیرہ پرکھاد اور مکئی رکھی ہو ئی تھی جس کو نامعلوم چوروں نے دروازہ توڑکر ہزاروں مالیت کی کھاد اور مکئی چوری کر لی۔چک نمبر336ج ب کے بہادر خاں کی حویلی سے نامعلوم چوروں نے ایک بکری اور دو بکرے چوری کر لئے اور فرار ہو گئے۔بہادر خاں نے کھوجی کی مدد سے تلاش شروع کی تو اس کی ایک بکری ڈنڈے والا پل کے قریب زبح کی گئی ملی جبکہ دو بکرے نہ مل سکے تھانہ سٹی صدر اور نواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔




