گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر313ج ب کے فیصل علی نے اپنے گھر کے سامنے دو قیمتی بکر ے باندھ رکھے تھے اورخود گھر چلا گیاکہ نامعلوم چور وں نے چوری کر لئے۔چک نمبر337ج ب کے محمد مصطفےٰ نے اپنا1لاکھ10ہزارروپے مالیتی بکرا اپنے ڈیرہ پر باندھ رکھا تھاکہ جس نامعلوم چور نے موقع پا کر چوری کر لیا۔چک نمبر280ج ب کے محمد اکرم کی بکری مالیت40ہزارروپے چوروں نے چوری کر لی۔چک نمبر418ج ب کے محمدمشتاق کے رقبہ پر نصب ٹیوب ویل کا سامان مالیت50ہزارروپے چوروں نے چوری کر لیا۔شاہسوار روڈقادری دربار کے علی حسن کے ٹیلرنگ کی دکان سے چوروں نے قیمتی ومبائل چوری کر لیا۔چک نمبر298ج ب کا محمد عدنان اپنے گھر کے سامنے گلی میں سویا ہواتھاکہ نامعلوم چورنے اس کے پر س سے20ہزارروپے اور اس کا قیمتی موبائل چوری کر لیا۔چک نمبر298ج ب کے محمد شفیق کے ڈیرہ پر نصب کی گئی70ہزارروپے مالیتی سولر پلیٹیں چوروں نے چوری کر لیں۔چک نمبر361ج ب کے محمد شفیق کی دودھ دہی کی دکان وقع پینسرہ روڈ میں نامعلوم چورنے داخل ہو کرہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چوری کر لیا۔نیوپلاٹ گوجرہ کازین علی فروٹ ریڑی سے فروٹ خریدکر نے میں مصروف تھاکہ نامعلوم چور نے اس کی جیب سے 40ہزارروپے مالیتی موبائل چوری کر لیا۔ہائوسنگ کالونی کے انور علی کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہوااورگھر سے ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چوری کر لیا۔اور ملزمان فرارہوگئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر،سٹی ونواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔




