گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں ڈاکو،چور لٹیرے بے قابو ہو گئے۔متعدد وارداتوں میںشہر یوں کو مال وزر سے محروم کر دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ قادر کالونی کامحمد اشفاق اپنی موٹر سائیکل نمبر 9343 ایف ڈی کے پر سوارریلوے انڈر پاس کے قریب جا رہاتھاکہ اس کوتین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس کی موٹر سائیکل چھین لی۔گلشن زبیدہ کالونی کازاہد اقبال 83پلی سے گوجرہ واپس آ رہاتھاکہ چک نمبر 362ج ب کے قریب ڈاکوئوں نے روک کرگن پوائنٹ پر62ہزارروپے نقدی وقیمتی وموبائل فون چھین لیا۔چک نمبر413ج ب کانصیر احمد وغیرہ چک نمبر338ج ب کے قریب جارہے تھے کہ تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر مجومعی طور پر 43ہزارروپے سے زائد کی نقدی چھین لی ۔ ملت ٹائون گوجرہ کاغفران طاہراپنی موٹر سائیکل نمبر7161ایف ڈی آر پر سوار ہو کر مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آیااورمسجد کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر چلا گیاجبکہ چک نمبر47گ ب سمندری کاشہر یاراصغرکالونی گوجرہ آیااور کالونی کی جامع مسجد کے باہر اپنی موٹر سائیکل نمبر1246اے یو ٹی کھڑی کر کے نماز کی ادائیگی میں مصروف ہو گیا۔ محلہ دستگیر کالونی کے شوکت علی کی موٹر سائیکل نمبر5699ایف ڈی وی تحصیل آفس روڈ کے ریسٹورنٹ کے باہرسے چوری ہوگئی۔




