گوجرہ میں ڈاکوؤں ،چوروں کا راج،شہری عدم تحفظ کا شکار

گو جرہ (نامہ نگار) ڈا کوؤ ں اور چوروں نے شہریوں کومال وزر سے محروم کر دیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 278 ر ب کا محمد رزاق گاؤ ں سے شہر کی طرف آ رہا تھا کہ دو موٹر سا ئیکل سوار مسلح ڈا کو ؤ ں نے گاؤ ں کے قریب اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی چھین لی،چوروں نے چک نمبر179ج ب جھنگ کے اسد اقبال کی موٹر سائیکل تحصیل آفس سے چوری کر لی۔پر وفیسر ارشاد الحق امینی نے چک نمبر 301 ج ب نزد ریلوے پھاٹک پرا ئیویٹ سکو ل بنا رکھا ہے جو حسب معمول بند کرکے گھر چلے گئے اس دورا ن نامعلو م چو رو ں نے سکول کے تالے توڑ کر قیمتی جنر یٹر، سو لر انو رٹر، لا ل پمپ سمیت ہزارو ں روپے مالیت کا سا ما ن چوری کرلیا فرار ہو گئے ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر وسٹی پولیس گوجرہ کودے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں