گوجرہ ( نامہ نگار ) موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئو ں نے سیلون میں گھس کرگن پوائنٹ پرمال وزر چھین لیا۔جبکہ چوروں نے کلینک سے موٹر سائیکل ودیگر وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر245گ ب کامحمد سرفراز اڈا مونگی بنگلہ کے قریب سیلون میں کام کی غرض سے گیاہواتھاکہ جہاں پر تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوآگئے اور دکان میں گھس کردونو ں سے مجموعی طورپر45ہزارروپے نقدی ،چار عددقیمتی موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔علاوہ ازیں چک نمبر 90ج ب کے محمد ساجد نے چک نمبر280ج ب میں اپنے کلینک کے باہر اپنی موٹر سائیکل نمبر7092ایف ڈی کیو کھڑی کی ہوئی تھی کہ نامعلوم چوروں نے س کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔چک نمبر423ج ب کے محمد نوازکے گھر سے چوروں نے طلائی زیورات،قیمتی موبائل،زنانہ مردانہ پار چات ودیگر قیمتی سامان،چک نمبر426ج ب کے آصف علی کی جیب سے ہزاروں روپے نقدی، محلہ شریف پورہ کے ولید شفیق کی جیب سے 32 ہزارروپے مالیتی ومبائل،شاہ آبادکالونی کے محمد شکیل کے گھر سے ماوزر چوری کرلیا۔




