گوجرہ(نامہ نگار) علاقہ مونگی بنگلہ میں تین مسلح ڈا کوؤ ں کی لوٹ مار متعدد شہریو ں سے مال وزر چھین لیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 245 گ ب تلونڈی کا محمد سمیع چک نمبر 248 گ ب کا فیصل اور گوجرہ کا مظہر اقبال موٹر سا ئیکلو ں پر چک نمبر 518 گ ب کے قریب جا رہے تھے کہ تین مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کوؤ ں نے انہیں گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور انکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی اور موبا ئل فونز چھین لئے اور فرار ہو گئے واردات کی اطلا ع ملنے پر تھا نہ صدر و مونگی پو لیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈا کوؤ ں کا تعاقب شروع کردیا لیکن ڈاکو لوٹ مار کرکے فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے واضح رہے کہ ڈاکوؤ ں نے گوجرہ سرکل میں وارداتو ں کا نا ن سٹاپ سلسلہ شروع کر رکھا ہے جنہیں پولیس گرفتار کرنے میں نا کا م دکھا ئی دیتی ہے۔




