گوجرہ(نامہ نگار)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارگوجرہ کی جانب سے خواتین ہاکی کھلاڑیوں کا پاکستان میں خواتین کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے گوجرہ کی جانب سے پہلی مرتبہ خواتین ہاکی کھلاڑیوں کا خصوصی ٹور یکم اگست سے چھ مختلف شہروں میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اس ٹور کا مقصد نوجوان خواتین کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور پاکستان میں ویمن ہاکی کے معیار کو مزید بلند کرنا ہے۔یہ پورا ٹور ”اپنی مدد آپ” کی بنیاد پر اور مقامی انتظامیہ کی بھرپور محنت اور تعاون سے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس تاریخی ٹور کی باقاعدہ منظوری ریجنل چیئرمین شیخ وقاص رشید اور ڈسٹرکٹ صدر رانا محمد شفیق نے دی ہے، جن کی سرپرستی سے یہ خواب حقیقت بن سکا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینئر ویمن چیمپئن شپ کے ملتوی ہونے کے باعث بچیاں سخت پریشان تھیں ۔ اسی پریشانی کو کم کرنے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔




