گوجرہ (نامہ نگار) پنجاب بھر کی طرح تحصیل گوجرہ کے پٹواریو ں نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتا ل کرکے تحصیل آ فس میں دھرنا دے دیا۔ انجمن پٹواریا ں مقبول احمد اور جنرل سیکر ٹری خلیق الزما ں نے مقا می صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے یہ ہڑتا ل اس وقت تک جاری رہے گی جب تک پٹوا ریو ں کے تما م مطالبات پورے نہیں کئے جا تے تحصیل بھر کے پٹواریو ں نے کا م چھوڑ کر دھرنا میں شر کت کی جس کے باعث مختلف چکوک سے آ ئے زمیندارو ں کو شدید گر می میں بغیر کا م ہوئے واپس لوٹا پڑا۔




