جڑانوالہ(نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جٹ فیڈریشن کے عہدیداران کی دستار بندی کی،تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس میں جٹ فیڈریشن کی دستار بندی کی شاندار تقریب رونما ہوئی جس میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے جٹ فیڈریشن کے ممبران میں دستار بندی کی جس میں اسٹیج سیکٹری کے فرائض عبدالخالق بٹر نے انجام دیئے ،گورنر پنجاب جنا ب سلیم حیدر خان نے سب سے پہلے جٹ فیڈر یشن کے مرکزی صدر چودھری عرفان بھنڈر کی دستار بندی کی اسکے بعد مرکزی چیئرمین جناب چودھر ی الیاس کی دستار بندی کی اِس کے علاوہ جٹ فیڈریشن سپریم کونسل کے چیئرمین چودھری کرامت علی سرویا کی دستار بندی کی صدر پنجاب جٹ فیڈریشن چودھری شہزاد واریا اور مرکزی جنرل سیکرٹری جناب امجد میتلا،چیف آرگنائزر محمد رمضان بھنڈر،بابا خالد، غلام نبی وینس سرپرست اعلی،شاہد علی باجوہ سینئر نائب صدر خرم شہزاد جنجوعہ کے علاوہ دیگر جٹ برادران نے شرکت کی۔




