گووندا نے پاپا رازی سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا نے سیکیورٹی گارڈ کی بدتمیزی پر پاپا رازی سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ہے۔سیکیورٹی پر مامور گارڈز ادااکاروں کو ہجوم سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں اس دوران بعض اوقات ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آجاتا ہے ایسا ہی کچھ گووندا کے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ بھی ہوا ہے۔گووندا نے ممبئی میں منعقدہ مز انڈیا کوئین پہچان میری سیزن 4 کے گرینڈ فنالے میں شرکت کی جہاں وہ مہمان خصوصی تھے جب وہ ایونٹ سے باہر نکلے تو سیکیورٹی گارڈ نے پاپا رازی کو دھکا دے دیا جس سے ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔آخرکار گووندا کو بیچ میں آنا پڑا اور حالات کنٹرول کرنا پڑے، اداکار نے پنڈال سے باہر جانے سے پہلے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں