فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار، پاسپورٹس، نقد رقم برآمد۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد اور ڈپٹی ڈائریکٹر، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی ہدایات پر ایس ایچ او اجمل حسین کی سربراہی میں ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد مبین ولد محمد نواز سکنہ ننکانہ صاحب کو شاہی جوس اینڈ آئس بار، گٹ والا چوک، فیصل آباد سے رنگے ہاتھوں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان سے پاسپورٹس اور پیشگی رقم وصول کر رہا تھاچھاپے کے وقت ملزم سے4 عدد پاکستانی پاسپورٹس دیگر پاسپورٹ ہولڈرز سے وصول کی گئی 50,000 روپے نقد رقم ایک Infinix Hot-40 موبائل فون، جس میں مختلف افراد کے ویزوں، بینک رسیدوں اور سفری دستاویزات کا ریکارڈ موجود تھا ایک ہونڈا کار رجسٹریشن نمبر LEE-1217، جو ملزم کی زیر استعمال تھی ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ شہریوں کو کینیڈا کے ورک پرمٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹورتا تھا۔ اس نے مدعی زکا الرحمن سے 30 لاکھ روپے وصول کرنے کا بھی اعتراف کیاملزم نے مزید بتایا کہ وہ ایک منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ ہے اور وصول کی گئی رقوم اپنے ساتھی حمدان عرف علی کو بھجواتا تھا، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 17/22 اور پاسپورٹ ایکٹ 1974کی دفعہ 6کے تحت مقدمہ نمبر FIR-CC-FSD(AHTC)-377/26 تھانہ ایف آئی اے فیصل آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات اور چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔




