فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے سفارتی سطح پر غیر معمولی کامیابیو ں پر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ، آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل منیر عاصم امن کے حقیقی داعی بنکر ابھرے ہیں جسکے باعث آج عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کا پرچم بلند ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے ایک ہفتہ کے دوران ڈیزل کی قیمت167 روپے لٹر کم کرنیکے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈ یزل کی قیمت میں کمی کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹ کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کرنا افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں یہ روش جڑ پکڑ چکی ہے کہ جیسے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتںبڑھتی ہیںٹرانسپورٹرز فوراََکرائے بڑھا دیتے ہیں لیکن کمی کا فائدہ عام صارف تک منتقل نہیں کیاجاتا انجمن تاجر ان سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ حکومت کومحض تیل کی قیمت میں کمی یا اضافے کے اعلان تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ ایک واضح فریم ورک کے یہ امریقینی بنانا چاہئے کہ تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا اثر ٹرانسپورٹ کرایوں پر منصفانہ وشفاف انداز میں منتقل ہو اس مقصد کیلئے ٹرانسپورٹ سیکٹر کی موثر نگرانی اور قیمتوں کے تعین کا مربوط نظام ناگزیر ہے اگر یہ عدم توازن برقرار رہا توحکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجودمہنگائی کا طوفان کم نہیں ہوگا انجمن تاجر ان سٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد،چیئرمین مرزا اشرف مغل صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیا طوراور سینئر رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیزل کی قیمت میںکمی کا فائدہ عوام تک منتقلی کو یقینی بنایا جائے اور پٹرول بھی سستا کیا جائے تاکہ کاروں اورموٹر سائیکل سواروں کو بھی ریلیف مل سکے۔




