گھریلو جھگڑا،بہو نے چھریوں کے وار کرکے ساس کو لہولہان کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر بہو نے چاقو کے وار کر کے ساس کو لہولہان کر دیا، مضروبہ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمہ بہو حمیرا کی تلاش شروع کر دی تفصیل کے مطابق143گ ب کے رہائشی سردار حسین نے بتایا کہ اس کی اہلیہ ساجدہ بی بی اور بہو حمیرا کا گھر میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز ساس بہو میں دوبارہ کسی بات پر جھگڑا ہوا تو بہو نے چاقو کے وار کر کے ساس ساجدہ بی بی کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئی۔ مضروبہ کو ہسپتال پہنچا دیا گیا سمندری پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمہ بہو کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں