گھریلو جھگڑا،دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ روڈ پر ملکھانوالہ کی اضافی آبادی کی رہائشی 16سالہ حفضہ دختر شیر علی کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کا معدہ واش کر کے اسکی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں