فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے تنگ آ کر شادی شادہ خاتون نے کالا پتھر کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق 260 رب کی رہائشی 45سالہ شہناز بی بی زوجہ احمد نے گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ ہو کر کالا پتھر نگل لیا، حالت غیر ہونے پر اہل خانہ تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی تو ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔




