گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ شخص نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ کے نواحی گائوں میں گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر ایک شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کر دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 94ج ب کے علی احمد نے گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل لیںجس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے اس کی نعش تحویل میںلے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔جسے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گائوں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں