گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ نوجوان کا اقدام خود کشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ رشید آباد میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان کی پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش’ اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال برن یونٹ پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رشیدآباد گلی نمبر3 کے رہائشی 30سالہ خرم شہزاد کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا چل رہا تھا تو گزشتہ روز اس نے اپنے اوپر پٹرول ڈال کر خود کو آگ لگا لی۔ اہل خانہ نے فوری طور پر آگ بجھاتے ہوئے مضروب خرم شہزاد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ اسی دوران اس کا 30فیصد جسم بری طرح جھلس گیا تھا۔ جہاں پر ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں