فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دل برداشتہ 52سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نواحی گائوں 498 گ ب کے 52سالہ ناصر بلوچ کا بیٹا اور بہو آئے روز اس سے لڑتے جھگڑتے رہتے تھے، گزشتہ روز بھی کسی بات پر ان میں تلخ کلامی ہوئی تو ناصر بلوچ نے مبینہ طور پر بیٹے اور بہو کے رویہ سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں اور خود کو کمرہ میں بند کر لیا، جب کافی دیر تک باہر نہ آیا تو اہل خانہ دیکھا تو تشویشناک حالت میں پڑا تھا اور منہ سے جھاگ نگل رہی تھی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم اطلاع ملنے پر ماموں کانجن پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




