گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے تنگ آکر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ روڈ کی رہائشی 27سالہ صبا زوجہ الیاس کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں