گھریلو ناچاقی،مشتعل شخص نے بیوی ،بیٹی سمیت4افراد کو مارڈالا

لاہور (بیوروچیف) لاہورکے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر چھریوں کے وار سے 2خواتین سمیت 4افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران نے گھریلو ناچاقی پر چھریوں کے وار کرکے اپنی بیوی، بیٹی، بھتیجے اور سسر کو قتل کیا، ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی فوزیہ، 14سالہ بیٹی زینب، 15سالہ بھتیجا رضا اور 55سالہ سسر مرزا شامل ہیں۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے، لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہائوس منتقل کر دیا گیا۔ایس پی کینٹ قاضی علی کے مطابق مقتولہ کے بھائی ندیم کی مدعیت میں نامزد ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں