اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اوگرا نے گھریلو گیس صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں پچاس فیصد یا ایک ہزار روپے تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پروٹیکٹڈ گھریلو گیس صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400سے بڑھاکر600روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ کردیے گئے تاہم گھریلو گیس صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،پاور سیکٹر اور انڈسٹری سمیت بلک صارفین کے لئے گیس کی قیمتیں بڑھادی گئیں،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا_وفاقی حکومت نے یکم جولائی تک گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی آئی ایم ایف کی ڈیڈ لائن پوری کر لی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لییفکسڈ چارجز میں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نان پروٹیکٹڈ 1.5ایچ ایم تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500روپے ہوگئے ہیں جبکہ نان پروٹیکٹڈ 1.5ایچ ایم سے زیادہ گیس استعمال کرنیوالے صارفین کے فکسڈ چارجز2 ہزارسے بڑھاکر 3 ہزار ہوگئے ہیں-نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ تندور، کمرشل، کیپٹو، سی این جی، سیمنٹ، کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں ہوئی۔




