گھر میں اچانک آگ بھڑکنے سے50سالہ شخص جھلس کر جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)گھر میں آگ لگنے سے 50سالہ شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔گھر کا سامان بھی جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر369ج ب جودھا نگری کا محمد اعجاز اپنے گھر کے کمرہ میں سویا ہواتھاکہ اچانک کمرہ میں آگ لگ گئی جس نے محمد اعجاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے نتیجہ میں وہ بری طرح سے جھلس گیااور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ گھر کا سامان بھی جل گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے اس کی نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔تاحال موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔صدر پولیس گوجرہ مختلف پہلوئوں پر مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں