گوجرہ(نامہ نگار)گھر میں زبردستی گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے اورسامان توڑپھوڑ کر نے والے افراد کیخلاف قانون حرکت میں آگیا ۔ معلوم ہواہے کہ الحبیب سٹی کی فریحہ بتول اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران یوسف وغیرہ تین افراداس کے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیااور سامان وغیرہ کی توڑ پھوڑ کی۔شور واویلہ سن کر بعض افراد موقع پر جمع ہو گئے جنہوںنے مداخلت کرکے اس کی جان چھڑائی اور ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




