گوجرہ(نامہ نگار)گھر میں داخل ہو کر پانچ افراد نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،دھمکیاں دیتے ہو ئے فرارہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر95ج ب کی سدرہ حمید اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران عبد الکریم وغیرہ پانچ افرادباہم صلاح مشورہ ہو کر اس کے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے۔اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا تے ہو ئے شدید زخمی کر دیا شورواویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان بخشی کروائی جس پر ملزمان دھمیکیاں دیتے ہو ئے فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدرپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




