فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم نے کہا ہے کہ مسلسل گیس لوڈ شیڈنگ غریب عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے ایل پی جی مافیا اور محکمہ سوئی گیس کے حکام کی ملی بھگت سے غریب عوام کو بے وقت لوڈ شیڈنگ کرکے ناجائز منافع کمایا جا رہا ہے محکمہ سوئی گیس اور منہ زور بیورو کریسی جان بوجھ کرعوام کیلئے شدید مشکلات اور مصائب کے پہاڑ کھڑے کر رہے ہیں عوام اور مرنے والے افراد کے لواحقین کو آنے جانے کوذلیل و خوار کیا جارہا ہے یہ تماشہ آخر کب تک چلے گا؟ تاجر رہنماوں نے کہا کہ حکومت وقت فوری نوٹس لے کر لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے عوام کو بچایا جائے تاکہ گھریلو صارفین ہوٹلوں کا مہنگا ترین کھانا خریدنے اور روٹیوں کی پکوائی میں آنیوالی مشکلات سے نجات حاصل کرسکے۔




