فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ہارٹ سیورز فائونڈیشن کو مریضوں کی ادویات کی فراہمی کیلئے 10لاکھ روپے کا عطیہ دیا گیا۔ ہارٹ سیورز فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری محمد کاشف فاروق کوسابقہ جنرل سیکرٹری آرائیاں، معر و ف سماجی شخصیت صابر علی صابری کی جانب سے 10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ یہ عطیہ نادار و مستحق مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کے مقصد کیلئے دیا گیا ہے۔




