کراچی(شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اچانک ایک بڑی تبدیلی کر کے مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم کی اسٹار نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے گلیمرس تصاویر ہٹانے کے ساتھ ساتھ اپنی پروفائل پکچر (DP) کو ایک سادہ شناختی کارڈ (CNIC) جیسی تصویر سے تبدیل کر دیا ہے، جس کے بعد انٹرنیٹ پر بحث کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ہانیہ کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ اچانک تبدیلی ان کی ان جذباتی پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد دیکھنے میں آئی، جس میں انہوں نے اپنی والدہ کو ایک خوبصورت خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔ہانیہ عامر نے ہفتے کے آخر میں اپنے انسٹاگرام فیڈ سے بیشتر پوسٹس کو غائب کر دیا اور پروفائل پر ایک انتہائی سادہ، بغیر کسی میک اپ اور بنائو سنگھار والی تصویر لگا دی۔ ان کے اس غیر متوقع سوشل میڈیا میک اوور نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں فالوورز کی توجہ حاصل کر لی۔سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ کی اس نئی پروفائل پکچر کے اسکرین شاٹس شیئر کرنا شروع کر دیے۔ جہاں عام طور پر لوگوں کی شناختی کارڈ کی تصاویر اچھی نہیں آتیں۔




