ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ

لودھراں (نامہ نگار) کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس لودھراں کے قریب گیلے وال ریلوے اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں انجن کی بریک فیل ہونے کے باعث ٹرین ڈی ریل ہو کر سینڈ ہمپ پر چڑھ گئی۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ رات تقریباً 2بجے پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں انجن سمیت دو بوگیاں متاثر ہوئیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی مسافر یا ریلوے عملے کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسٹیشن ماسٹر گلزار حسین اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی و بحالی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ریلوے حکام نے متاثرہ انجن کی جگہ متبادل انجن فراہم کیا، جس کے بعد ہزارہ ایکسپریس کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں