جڑانوالہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نعمان صدیق نے جڑانوالہ آمد پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں عوامی سہولیات صحت تعلیم کھیل ماحولیات اور بلدیاتی خدمات کا جامع جائزہ لیا پنجاب سٹیز پروگرام اور پنجاب ڈوپلمیٹ پروگرام کے جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس کی صدارت کی انہوں نے واسا کے ڈرینج منصوبوں ڈسپوزل اسٹیشن پانڈنگ پوائنٹس جڑانوالہ سپورٹس کمپلیکس جناح پارک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میونسپل کارپوریشن لائبریری سہولت بازار ریل بازار اسسٹنٹ کمشنر دفتر اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور ستھرا پنجاب آگاہی کیمپ میں شہریوں میں پودے تقسیم کئے اور خود میونسپل کمیٹی گرانڈ میں پورا بھی لگایا ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں درپیش مسائل جن میں ڈاکٹرز کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا اور سفارشات پنجاب حکومت کو بھجوائی جائے گی ڈائیلاسز وارڈ اور ایمرجنسی وارڈز کو جلد اپ گریڈ کیا جائے گا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقردہ مدت اعلی معیار اور مکمل شفافیت کے ساتھ مکمل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر انفراسٹرکچر معیاری عوامی سہولیات اور بہترین سروس ڈیلیوری فراہم کی جا سکے عوامی فلاح شہری مسائل کا بروقت حل اور تحصیل جڑانوالہ کی ترقی و خوشحالی پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے




