جڑانوالہ (نامہ نگار) چک نمبر 563ملاواں کے مکینوں نے آئندہ الیکشن میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر کی بھرپور سپورٹ و حمایت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 563 ملاواں کے رہائشیوں ڈاکٹر ادریس، محمد وارث، چوہدری فریاد بھٹہ، چوہدری رفیق سابقہ کونسلر نے اہل دیہہ کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122 سردار خان بہادر ڈوگر کی خدمات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں اہل دیہہ کی کثیر تعداد نے ڈھو ل کی تھاپ پر سردار خان بہادر ڈوگر کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے تقریب میں اہل دیہہ کے مکینوں نے آئندہ الیکشن میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر کی بھرپور حمایت و سپورٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ سردار خان بہادر ڈوگر کی قیادت میں حلقہ پی پی 100 میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل ہو رہے ہیں جو انتہائی خوش آئند بات ہے اس موقع پر سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جا رہا ہے بچیانہ میں ریسکیو 1122 کا قیام اہلیان حلقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے جلد پورا کیا جائے گا حلقہ پی پی 100 کے دیہاتوں میں کارپٹ سڑکیں بجلی صاف پانی اور جدید تعلیم کی فراہمی جیسے منصوبے پاپہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں اہلیان حلقہ کی بے لوث خدمت ہماری سیاست کا مقصد ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی پر کے پی کے کی عوام بھی خوش دکھائی دے رہی ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔




