ہمارے بزرگوں نے وطن کیلئے لازوال قربانیاں دیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ چودہ اگست کادن محض ایک تاریخی تاریخ نہیں بلکہ یہ دن ہماری قومی پہچان ‘ اتحاد اور قربانیوں کی لازوال داستان ہے ۔ اس دن ہمیں ان لاکھوں ‘ بزرگوں مائوں بہنوں اور بچوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے جنہوں آزادی کے حصول کیلئے اپنے خون سے اس دھرتی کی آبیار ی کی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے جس کا حصول آسا ن نہ تھا اس کی بنیاد قربانی’ ایثار اور محبت پر رکھی گئی ۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس نعمت کی حفاظت کریں اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے یکجان ہوکر کام کریں اور ہر اس عمل سے گریز کریں جوہماری یکجہتی اور امن کو نقصان پہنچائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں