ہمیں ہر وقت موت کو یاد رکھنا چاہیے’ افتخار ٹھاکر

لاہور( شوبز نیوز) سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا جس کی نیت صاف ہو اور خدا کی ذات نے اس کیلئے راستے نہ بنائے ہوں ، انسان جب کوئی اچھا کام کرتا ہے تو اس کا ضمیر اس کی تحسین اور جب برا کام کرتا ہے تو ملامت کرتا ہے اور یہ احساسات انسان محسوس کرتا ہے۔ ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ انسان صرف یہ سوچ پید اکر لے کہ معلوم نہیں اگلی سانس آئے گی یا نہیں او رمجھے اس رب کے سامنے پیش ہونا ہے جو روز محشر کا مالک ہے تو بہت سے گناہوں سے بچ سکتا ہے لیکن ہم یہ سوچتے ہیں ابھی بڑی زندگی پڑی ہے خود کو ٹھیک کر لیں گے او ر پھر یہ وقت کبھی نہیں آتا ۔ ہمیں ہر وقت موت کو یاد رکھنا چاہیے جو بر حق ہے اور ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں چھپ جائیں موت سے ہرگز نہیں بچ سکتے ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ کسی بھی طرح کی صورتحال پیدا ہو جائے لوگوں کے لئے مشکلات پیدا نہ کریں بلکہ آسانیاں پیدا کریں یہی انسانیت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں