ہم پاکیزہ زندگی چاہتے ہیں تو ہمیں حسین کے نقش قدم پر چلنا پڑے گا

جڑانوالہ (نامہ نگار) جامع الیاسیہ رضویہ اسلامک یونیورسٹی فیصل آباد روڈ جڑانوالہ میں سید الشہدا کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی رہنما تحریک اہلسنت پاکستان نے کی۔اس کانفرنس میں صدر محفل کے علاوہ علامہ شہباز حسین چشتی,مولانا صاحبزادہ فضل رسول رضوی,مولانا راشد رضوی , مولانا عطا المصطفی نقشبندی,مولانا اظہر مصطفی رضوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حضرت امام حسین نے دین مصطفی کیلئے اپنا سارا گھرانہ قربان کر دیا آج ہمارا کردار بھی حسینی ہونا چاہیے یزیدیت سے نفرت ہونی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج ہم پاکیزہ زندگی چاہتے ہیں تو ہمیں حسین کے نقش قدم پر چلنا پڑے گا حسین سچ کا نام اچھے اخلاق کا اعلی کردار کا پاکیزہ سوچ کا نام ہے آج ہمیں عملی طور پر حسینی بننا چاہیے۔ یزیدیت جھوٹ،فراڈ اور بزدلی کا نام ہے لہذا اس دور میں امام حسین کے نقش قدم پر چل کر حق کا ساتھ دینا چاہیے سچ بولنا چاہیے، جھوٹ سے نفرت کرنی چاہیے تقریب میں مفتی اصغر علی نوری امیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ,علامہ گل محمد نوری ، مولانا امیر علی نعیمی،محمد صابر رضوی قادری،محمد عمران طاہر،شیخ شاہد،مولانا منظور احمد، چودری محمد اکبر، میاں اشرف بریلوی،ملک طارق، قاری محمد اسلم نقشبند ی ، چوہدری انعام الحق،میاں سعد حسین، مولانا ظفر اقبال,مولانا عثمان علی چشتی، مولانا عبدالشکور اور ان کے علاوہ بے شمار لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں