ہنی ٹریپ میں ملوث 3ملزمان پکڑے گئے

ملتان (بیوروچیف)این سی سی آئی اے لاہور نے ملتان میں چھاپہ مار کر ہنی ٹریپ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر جعلی پروفائلز کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرتے تھے۔ گرفتاریوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3موبائل فونز اور اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد ہوئے، جبکہ تفتیش میں ایک متاثرہ شہری سے لاکھوں روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں