اسلام آباد (بیوروچیف) وزارت دفاع نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لین کی سیکیورٹی ذمہ داری ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے سپرد کر دی۔ ذرائع کے مطابق وی آئی پی لین ٹو پر ایئرپورٹ اتھارٹی اور پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار تعینات نہیں ہوں گے،وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالا حکم نامہ آج سے نافذ العمل ہوگا، احکامات کا مقصدوی آئی پی لین 2 کے لئے بہتر سیکیورٹی اقدامات کویقینی بنانا ہے، فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔وی آئی پی لین اور لین2 سے وزرا، مشیران، غیرملکی مندوبین کی آمدورفت ہوتی ہے،حکم نامے سے قبل وی آئی پی اور لین2 پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے زیر انتظام تھی، حکم نامہ وزارت دفاع کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیاگیا۔




