ہونہار طالبعلم ملک محمد طہٰ سہیل کا اعزاز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ہر دلعزیز شخصیت سہیل افضل کے بیٹے ملک محمد طہٰ سہیل نے گور نمنٹ گریجوایٹ کالج عبداللہ پور فیصل آباد سے فرسٹ ایئر کا امتحان دیا اور فیصل آ باد بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانات فرسٹ ایئر میں 439نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ دوست احباب اور عزیز و اقارب نے ملک محمد طہٰ سہیل ولد سہیل افضل کو شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں مزید کامیابی کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں