اسلام آباد (بیوروچیف) ساگزار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (SAZEW)نے بالآخر طویل انتظار کے بعد ہیول ایچ 6پی ایچ ای وی (Haval H6 PHEV)کو پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔ چند ہفتے قبل کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ یہ جدید ہائبرڈ ایس یو وی اگست کے وسط میں مقامی مارکیٹ میں متعارف کرائی جائے گی، اور اب یہ وعدہ پورا ہوگیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت ایک کروڑ 28لاکھ 95ہزار روپے رکھی گئی ہے جس کی خواہشمند افراد 24لاکھ روپے ادا کر کے بکنگ کروا سکتے ہیں ۔ یہ نئی ہائبرڈ ایس یو وی اپنی جدید ٹیکنالوجی، بہترین کارکردگی اور فیول ایفیشنسی کے باعث پریمیئم گاڑیوں کی کیٹیگری میں شامل ہو گئی ہے، اور یہ ان صارفین کے لیے ایک پرکشش آپشن ہے جو کارکردگی کے ساتھ ساتھ جدید فیچرز اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہیول ایچ 6پی ایچ ای وی میں 5ٹی پی ایچ ای وی انجن دیا گیاہے ، یہ گاڑی ہائبرڈ ٹیکنالوجی ہے جو کہ 360ہارس پاور جبکہ 760نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے ، اس میں 55لیٹر کا بڑا ٹینک نصب کیا گیاہے جبکہ لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری دی گئی ہے ۔




