ہیٹ سٹروک کے باعث نوجوان بے ہوش

جڑانوالہ(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول کی چھت کی صفائی کے دوران ہیٹ سٹروک کے باعث 22 سالہ نوجوان بے ہوش ہو گیا،ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوئی کہ گورنمنٹ ہائی سکول کی چھت پر ایک شخص بے ہوش پڑا ہے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکول کی چھت پر بے ہوش پڑے ہوئے حسنین ولد انور ساکن 240 گ ب کو چھت سے بحفاظت اتار کر ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملے نے علاج معالجہ کے بعد اسے گھر بھیج دیا ہے ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے شہری حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں