ہیڈ ماسٹر ملک نثار احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جڑانوالہ(نامہ نگار) ہیڈ ماسٹر ملک نثار احمد کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب،معزز مہمانانِ گرامی اورمعروف شخصیات کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 352 گ ب میں ہیڈ ماسٹر ملک نثار احمد کے اعزاز میں ایک پر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی اور علاقہ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم این اے بلال بدر چوہدری تھے جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں سردار اصغر علی ڈوگر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق محمود،را محمد عارف میو اور ملک فیاض اختر وسیر شامل تھے۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے دیگر افسران اساتذہ کرام اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ملک نثار احمد کی تعلیمی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی محنت،دیانتداری اور تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات کو سراہا۔شرکا نے انہیں نیک تمنائوں اور دعائوں کیساتھ رخصت کیا اور انکے روشن مستقبل کیلئے دعا کی۔بعد ازاں مہمانِ خصوصی ایم این اے بلال بدرچوہدری نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں سکول میں پودا لگایا اور ادارے کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تقریب کا اختتام دعا کیساتھ ہوا جبکہ شرکا نے ملک نثار احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں