گوجرہ(نامہ نگار) یتیم بچوں کی کفالت الخد مت فائونڈیشن کابڑاکارنامہ ہے ۔معاشرہ کے ہر فرد کو اس کارخیرمیں شامل ہو نے کی ضرورت ہے۔ آفت کی ہر گھڑی میں الخدمت فائونڈیشن کے رضار کار اپنی خدمات پیش کر تے ہو ئے میدان میںنظر آئینگے۔بے سہارابچوں کومعاشرہ کا باوقار فردبنانے سمیت ضرورت مند وں کی زندگیوں میں آسانیاں لانے میں الخدمت فائونڈیشن کا حصہ بنیں اوراہل ثروت افراد ساتھ دیں۔ان خیالات کااظہار الخدمت فائونڈیشن گوجرہ کے زیر اہتمام منعقدہ چیئرٹی ڈنر سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین الخدمت فائونڈیشن وسطی پنجاب کے صدراکرام الحق سبحانی،ڈائریکٹر آرفن کیئر سپورٹس پاکستان وقاص وحید ،ضلعی امیرجماعت اسلامی وسرپرست الخدمت فائونڈیشن ٹوبہ ڈاکٹر عطاء اللہ حمید،حافظ عبدالوحیدسمیت دیگر نے کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر سہیل احمد نے ادا کئے۔مقررین نے کہاکہ اللہ تعالی خوشنودی حاصل کر نے کیلئے دکھی لوگوں کی خدمت بہترین زریعہ ہے ۔جس سے ہم اپنی آخرت کو سنوارسکتے ہیں ۔اس موقع پر مخیر حضرات نے دل کھو ل کریتیم بچوں کی کفالت کے سلسلہ میں فنڈز دئیے ۔تقریب میں پی ایم اے گوجرہ کے صدرہارٹ سپشلسٹ ڈاکٹر محمد سلطان،ضلعی نائب امیرمولانا رحمت اللہ ارشد،صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع ٹوبہ مولانا عارف محمود،امیر پی پی 120حیدر علی چوہدری،معروف سماجی وسیاسی شخصیت میاں طارق محمود،ڈاکٹر محمد ناصر چوہدری،ڈاکٹر زکریاانورسمیت معززین علاقہ کی کثیر تعدادنے شر کت کی۔




