یوایفا چیمپیئنز لیگ، PSGنے مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیت لیا

میدرد (سپورٹس نیوز) یوایفا چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل پیرس سینٹ جرمین نے جیت لیا، میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آئوٹ پر ہوا، مقررہ وقت اور ایکسٹرا ٹائم تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔آرسنل کی جانب سے میچ کے چھٹے منٹ میں لوکاس ہاروٹز نے گول کیا، دوسرے ہاف میں پی ایس جی کے ڈیبیلے نے گول کرکے میچ برابر کیا۔ایکسٹر ا ٹائم میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا جس کے بعد پی ایس جی نے پنلٹی شوٹ آئوٹ پر 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمین نے مسلسل دوسری بار چیمپیئنز لیگ ٹائٹل جیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں