واشنگٹن (سپورٹس نیوز)دو مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم یوراگوئے کو اپنے پہلے میچ سے قبل سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد یوراگوئے فٹبال فیڈریشن نے تاخیر کا ذمہ دار فیفا کو قرار دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوراگوئے کی ٹیم میکسیکو کے شہر کنکون میں ٹریننگ کر رہی تھی اور اسے سعودی عرب کے خلاف میامی میں شیڈول میچ کے لیے امریکا روانہ ہونا تھاتاہم ٹیم کے لیے مختص طیارے کو ضروری دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث امریکا میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی۔




