یورپی یونین کا پاکستان کو16کروڑیورو قرض دینے کا اعلان

کراچی (بیوروچیف) یورپی یونین نے پاکستان کو مجموعی طور پر 16کروڑ یورو قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ قرض معاہدوں پر دستخط 28اپریل کو ہوں گے۔ یہ معاہدے یورپی انویسٹمنٹ بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان طے پائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اس مالی پیکیج میں سے 10کروڑ یورو سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کیئے جا ئیں گے۔ یورپی یونین کے مطابق اس رقم سے تقریبا 21 لاکھ گھروں کی تعمیر ممکن بنائی جائے گی تاکہ متاثرہ خاندانوں کو دوبارہ آباد کیا جا سکے۔اس کے علاوہ 6 کروڑ یورو کراچی میں پانی کی فراہمی اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، جس سے شہریوں کو صاف پانی کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں