یورپ جانے کے خواہشمند2پاکستانی نوجوان جاں بحق

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈنکی لگا کر ایران کے راستے یورپ جانے کے خواہشمند مزید دونوجوان زندگی ہار گئے ۔ لاشیں ایران ترکیہ بارڈر سے ملیں۔ غیرملکی ایجنٹوں نے ارمان اللہ اور احتشام سے لاکھوں روپے بٹورے۔ انسانی اسمگلنگ کا گھنائونا دھندا جاری ہے۔ ارمان اللہ اور احتشام کی المناک موت سخت قوانین کی متضاضی ہے۔ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپوکا کہنا ہے دونوں کی موت شدید موسمی حالات کی وجہ سے ہوئی۔غیرملکی ایجنٹ نے نوجوانوں سے لاکھوں روپے وصول کیے، ارمان اللہ کی موت شدید بارش اور برفباری کے باعث ہوئی۔ 25 برس کے احتشام کا تعلق نوشہرہ سے تھا۔ سماجی کارکن ولی اللہ نے بتایا پاکستانی شہریوں کے لواحقین نے ہم سے رابطہ کیا تھا پھرہم نے لاشوں کا سراغ لگایا۔ایران میں پاکستان کے سفیرمدثر ٹیپو نے بتایا کہ دونوں پاکستانیوں کی موت شدید موسمی حالات کی وجہ سے ہوئی، انسانی اسمگلرز نے انہیں ترکیہ کے بارڈر پر لا کر چھوڑ دیا تھا۔ میتیں وطن واپس پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں