یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منایا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد رانا طیب خاں، وائس چیئر مین محسن ہمایوں، سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید ، صدر حاجی سردار محمد،جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیا قت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے کہا ہے کہ 14اگست یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، یہ وہ عظیم دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے بے مثال قربانیوں کے بعد آزادی کی نعمت حاصل کی اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔یوم آزادی کے حوالے سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دن فقط خوشی منانے کا نہیں بلکہ تجدید عہد کا بھی ہے کہ ہم وطن کی تعمیر وترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے نو جوان نسل پر زور دیا کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے افکار کو اپنا ئیں اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ، خوشحال اور پر امن ملک بنانے کیلئے متحد ہو کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ ملک لاکھوں جانوں کی قربانی اور طویل جد و جہد کا ثمر ہے جس کی حفاظت اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔چیئر مین رانا طیب خاںنے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ 14 اگست کو قومی پرچم لہرا کر عمارتوں کو چراغاں کر کے اور قومی جذبے سے سرشار تقربیات کا انعقاد کر کے اس دن کی عظمت کو اجاگر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں